وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک ۔ اے پی پی تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان احسان اللہ احسان کی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو بیس کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

 منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ   احسان اللہ احسان کا تعلق ٹی ٹی پی سے نہیں ہے بلکہ یہ گروپ ملک میں بیرونی عناصر کیلئے کام کررہا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ وہ جلد عوام کے سامنے ٹی ٹی پی ترجمان کی حقیقت پیش کریں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اس وقت تحریک طالبان پاکستان مختلف گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس میں ولی الرحمان گروپ، حکیم اللہ محسود گروپ اور دیگر چھوٹے گروپ بھی شامل ہیں۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان ملک میں کون سی شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے جس میں معصوم انسان کو قتل کرنا اور خود کش دھماکے کرنا جائزہ ہیں۔

 رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد  پیسوں کیلئے اسلام، قرآن اور شریعت کو بدنام کررہے ہیں ۔

 ایک سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا سوات میں ٹی ٹی پی کے ساتھ امن معاہد ہ کیا تھا تاہم انہوں نے معاہدے کی خود خلاف وزی کی ۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ اگر شرپسند اور دہشت گرد ہتھیار پھینک دیں تو ان کو عام معافی دی جاسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں