۔—فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں زمین کی منتقلی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے رینجرز کو کراچی میں اپنا پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کراچی میں زمینوں کی نئی لیز پر پابندی عائد کرتے ہوئے زمینوں کی منتقلی کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

کراچی امن و امان کیس پر عملدرآمد کے حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران عدالت نے زمینوں کی منتقلی پر فوری پابندی لگادی۔

عدالت نے حکم دیا بینظیربھٹو کی ہلاکت کے بعد جلائے گئے ریکارڈ کی تفصیلات پیش کی جائیں اور ریکارڈ آنے تک کہیں کوئی اراضی الاٹ نہ کی جائے۔

اس موقع پر عدالت نے رینجرز اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں قیام امن کیلئے باہمی رابطہ بہتر بنائیں۔

سماعت کے دوران رینجرز نے یکم نومبر سے اب تک گرفتار ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز نے عدالت کو بریفنگ دی۔

دریں اثناء آئی جی سندھ فیاض لغاری بھی آج عدالت میں پیش ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں