سپریم کورٹ آف پاکستان۔ —فائل تصویر
سپریم کورٹ آف پاکستان۔ —فائل تصویر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی انتخابی فہرستوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی میں فوج اور ایف سی کی نگرانی میں گھر گھر جاکر انتخابی فہرستیں درست کی جائیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سنایا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ کسی کی مرضی کے بغیر کسی شہری کا ووٹ دوسرے علاقے یا شہر منتقل نہ کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق کسی بھی شہری کیا پتہ منتقل کرنے کیلئے اس کی مرضی حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ شہریوں کا صوابدیدی حق ہے کہ وہ جہاں چاہیں ووٹ دیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن فوج، ایف سی اور رینجرز کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی درستگی کرائے۔

عدالت نے مزید کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

واضع رہے کہ عمران خان کے علاوہ پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیربھٹو کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی درستگی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسین عبداللہ Dec 05, 2012 03:18pm
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ عدالت کنوینس ہوئی کہ کراچی میں وٹرلیسٹوں میں کچھ خرابی ہے لیکن کیا سپریم کورٹ بدامنی کیس کی طرح اس کو بھی گومگو کی کیفیت میں ڈال دے گی یاپھر کچھ کلئیر کرے گی کیونکہ وہی سیاسی جماعت کی آڑ میں مافیا پھر سے آڑے آئے گا جو بدامنی کیس میں آیا