سی این جی اسٹیشن۔ فائل فوٹو آن لائن
سی این جی اسٹیشن۔ فائل فوٹو آن لائن

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سی این جی مالکان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے سی این جی سٹیشنز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمٰی کے دو رکنی بینچ نے سی این جی قیمتوں سے متعلق کیس  کی سماعت کی۔

اوگرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے آج دلائل دیے۔

دوران سماعت، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان سے استفسار کیا کہ عدالت کو تین ہزار، تین سو پچانوے سی این جی اسٹیشنز کا ٹیرف پیش کیا جائے کیونکہ لائسنس کے بغیر سی این جی فروخت نہیں کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے سی این جی نرخوں کے نئے فارمولے کو بھی عدالت نے مسترد کردیا۔

سماعت کے دوران اوگرا نے دیگر سفارشات اور وزارت پیٹرولیم کے کردار سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کیا۔

دریں اثناء عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے (0) بند ہیں