سندھ اسمبلی۔ فائل فوٹو
سندھ اسمبلی۔ فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

 جمعے کو اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

 ارکان نے ڈیم کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

 ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے سندھ کی زمینیں بنجر اور شہر ویران ہوجائیں گے۔

 اس دوران وقفہ سوالات بھی قرارداد پیش کر کے معطل کردیا گیا۔ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک پیپلزپارٹی کا ایک بھی رکن زندہ ہے کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔

 سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 'اگر کسی میں دم ہے تو کالاباغ ڈیم بناکر دکھائے'

 مذمتی قراردار کی منظوری کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کالاباغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تھی۔

 اس موقع پر ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈیم کی حمایت کرنے والے ڈیم کے مخالف تین صوبوں کے نمائندوں کو جاہل سمجھتے ہیں

 دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنی ڈومین سے ہٹ کر دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں