لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور بھارتہی جنتہ پارٹی کی رہنما سشما سوارج میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

نئی دہلی: ہندوستانی حکومت نے معاشی اصلاحات کیلیے غیر ملکی سپر مارکیٹس کو انڈین مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دینے کے معاملے پر قانون دانوں کی حمایت پر پارلیمنٹ سے بل پاس کرالیا۔

چار دن سے جاری بحث کے بعد ہندوستانی ایوان بالا راجیا سبھا میں نامزد امیدواروں نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے وال مارٹ جیسے غیر ملکی اداروں کو انڈین مارکیٹ تک رسائی دینے کی مخالفت کو مسترد کر دیا ۔

امریکہ کی بڑی فرموں میں سے ایک وال مارٹ ہندوستان میں غیر ملکی اسٹورز کی چین کھولنے والی پہلی کمپنی ہو گی تاہم اس پر حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اس سے ملک کے لاکھوں چھوٹے  بڑے کاروباروں کو نقصان پہنچے گا۔

راجیا سبھا میں ہونے والی ووٹنگ میں اپوزیشن کو 14 ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں حکمراں جماعت کانگریس کو 123 جبکہ اپوزیشن کو 109 ووٹ ملے۔

ہندوستانی نائب صدر اور ایوان بالا میں اسپیکر کے فرائض انجام دینے والے حامد انصاری نے اس کو غلط عمل قرار دیا ہے۔

بدھ کو لوک سبھا میں ہونے والی ووٹنگ میں حکومت نے 35 ووٹوں کے فرق سے بل پاس کرا لیا تھا، اس بل کے حق میں 253 جبکہ مخالفت میں 218 ووٹ دیے گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں