ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار۔ – فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حصول اقتدار کے لئےملک کو داؤ پر لگانے کی تیاری کی جارہی ہے جہاں انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

ہفتہ کے روز کراچی میں ایم کیو ایم کے زیراہتمام ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما کراچی میں اسلحہ کی نمائش پرتو بیانات دیتے نہیں تھکتے مگر پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی اسلحہ کی نمائش پر سب خاموش ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کیمطابق ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہاہے۔

انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے حالات اور حلقہ بندیوں پر تو سوموٹو نوٹس لے لیا مگر پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں پر کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں