رحمان ملک نیو دہلی میں ہندوستان ایئر فورس اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بات کرتے ہوئے۔ اے ایف پی فوٹو
رحمان ملک نیو دہلی میں ہندوستان ایئر فورس اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد بات کرتے ہوئے۔ اے ایف پی فوٹو

نیو دہلی: پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے این ڈی ٹی وی کودیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے بیانات کو غلط سمجھا گیا جبکہ انہوں نے کبھی بھی نائن الیون اور ممبئی حملے سے  بابری مسجد کے انہدام کا مقابلہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے لوگ یہ جان لیں کہ ان کے بیانات کو غلط سمجھا گیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بابری مسجد کی بات کی تو دو مذاہب کے بیچ میں امن کے حوالے سے بات کی اور پاکستان میں ہونے والی شیعہ ہلاکتوں کے بارے میں بھی وہ اسی پس منظر میں بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرابھ کالیا کی موت کا سبب جاننے کیلئے تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ کہ ہندوستان نے پہلی دفعہ کل کالیا کا کیس باضابطہ طور پر اٹھایا تھا۔

حافظ سیعد کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عدالت نے انہیں رہا کیا ہے لحاضہ عدالت کا احترام کرنا ان کا فرض ہے۔

ان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وہ حافظ سیعد کو کل ہی گرفتار کرنے کو تیار ہیں لیکن اگر ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہوں جنہیں عدالت میں پیش کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں