سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن۔ فائل فوٹو۔
سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن۔ فائل فوٹو۔

لاہور: سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا نہیں چاہیے اور تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر ذمہ داریاں ادا کریں۔

 ہفتے کو الحمرا ہال لاہور میں پینٹنگز  کی نمائش  کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاستدانوں اور عدالتوں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں اگر ججز کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے تو ملک میں لگنے والی آگ کون بھجائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو عدلیہ کے سامنے پیش ہونا چاہیے تاہم یہ الگ بات ہے کہ اس حوالے سے عدالت کا حکم بجا ہے یا نہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

 عدالت کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرنے والے ججوں سے متعلق خطاب توہین اور دھمکی آمیز تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Dec 15, 2012 11:47pm
I am not a legal expert, however, I see that the timeline that Dawn has published today in its English edition goes in favor of MQM. In Major Kaleem's case no legal evidence against MQM was found; in riots against CJ's visit no one but MQM's members were killed to prove that some anti-MQM group was active; and constitutionally the delimitation takes place after census. The most difficult thing to do is justice. I am neither in favor nor against MQM, but I hope that justice will be done with the MQM and everyone else.
شانزے Dec 16, 2012 10:56pm
MQM ایک دہشتگرد جماعت ھے جس کی پوری ہسٹری بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں سے بھری ھے یہ اپنے ڈان کو بچانے کے لیے پورے کراچی کو خون میں نہلا دینے سے گریز نہیں کریں گے اس ملک میں جس کا جہاں تک بس چلتا ھے وھ اپنی فرعونیت اور ان ٹچیبل ھونے مظاہرھ کرتا ھے نجانے کب ھمیں ان فرعونوں سے نجات ملے گی