صدرِ پاکستان آصف علی زرداری۔ اے پی تصویر
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری۔ اے پی تصویر

اسلام آباد: اس ماہ کے آخر میں یا آنے والے مہینے کے شروع میں حکومت کا عام انتخابات کے حوالے سے منصوبہ واضع ہوجائے گا۔

صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے مطابق پی پی پی کا عام انتخابات کا پلان دو سے تین ہفتوں میں واضع ہوجائے گا۔

صدر کے قریبی ساتھی کی آگر بات مانی جائے تو عام انتخابات مارچ کے آخر میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق جو کہ صدر کے قریب ہیں، کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکن یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات مارچ میں ہی ہوجائیں تاکہ گرمیوں میں ہونی والی لوڈشیڈنگ کی سخت تنقید سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور دوسرے وفاقی وزراء چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے جو کہ سولہ مارچ کو ختم ہوگی۔

ایسی صورت میں انتخابات مئی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ انتخابات مارچ میں ہوں تاکہ سخت مالیاتی فیصلوں کا بوجھ نگراں حکومت پر منتقل کیا  جاسکے۔

تبصرے (0) بند ہیں