قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

کراچی: قطر کے شہر دوحا میں کھیلے جارہے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستان نے عمان کو آٹھ تین کے بڑے مارجن سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا۔

جمعرات کے روز کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شکیل عباسی کے تین، وقاص شریف کے دو اور عبدالحسیم، محمد رضوان سینیئر اور محمد عمران کے ایک ایک گول کی مدد سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔

اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی چھ صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں – پاکستان، چین، ہندوستان، عمان، ملائشیا اور جاپان۔

اکیس دسمبر بروز جمعہ پاکستان اپنا اگلا میچ چین کیخلاف کھیلے گا۔

دریں اثناء دفاعی چیمپیئن ہندوستان نے بھی وی رگھوناتھ، ایس وی سنیل اور بمل لاکڑا کیجانب سے کئے جانے والے گولوں کی مدد سے چین کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد پاکستان ان ایشیائی مقابلوں کو جیتنے کیلئے فرم  فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں