افغانستان کے صدر حامد کرزئی ۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی ۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

کابل: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے انکے ملک میں بڑے پیمانے پر جاری کرپشن کا الزام انکی حکومت اور فوج کو فنڈز پہنچانے والے ممالک پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی وجہ سے افغانستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہورہی۔

 ہفتے کو ملک کے قومی ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے تاہم اندرونی کرپشن غیر ملکی حکومتوں کے سودوں میں ہونے والی کرپشن کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

 بین الاقوامی ڈونرز کا موقف ہے کہ وہ کرزئی کی اس حوالے سے مدد کرنا چاہتے ہیں تاہم سیاسی اتحادیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

 کرزئی اکثر غیر ملکی اتحادیوں پر افغانستان کو درپیش مسائل کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں