۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف کے مطابق بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

 واضح رہے کہ بنگلہ دیش 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم ہوگی۔

 ہفتے کے روز انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ مسلسل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام سے رابطے میں ہیں جنہوں نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

 ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بی سی بی کے بورڈ ممبرز نے بھی منظوری دے دی ہے اور شیڈول کے متعلق بات چیت جاری ہے۔

 پی سی بی چیئرمین کے مطابق، مہمان ٹیم کے لیے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ جلد صوبائی حکومتوں سے دورے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ دورہ بہترین انداز میں منعقد ہوگا اور دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

 بنگلہ دیش نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گا۔

 یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے اس سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھری تھی تاہم ڈھاکہ ہائی کورٹ کی مداخلت پر دورے کو روک دیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں