سچن ٹنڈولکر ۔ فائل تصویر اے ایف پی
سچن ٹنڈولکر ۔ فائل تصویر اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستان کے ممتاز بیٹس مین سچن ٹنڈولکر اتوار کے روز ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر نے کہا کہ ' میں کرکٹ کے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، ' ٹنڈولکر نے اپنے اعلان میں کہا۔ ' میں خوش نصیب ہوں کہ ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کا حصہ بنا۔ 2015 میں ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع کیلئے تیاری جتنی جلدی ممکن ہو شروع کردی جائے۔

انہوں نے کہا ' میں مسقبل کیلئے اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں کی غیرمشروط سپورٹ اور پیار کیلئے ان کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔ '

'ٹنڈولکر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 463 میچ کھیلے ۔ وہ سب سے ذیادہ رنز (18,426) اورسنچری (49)  بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا ہے جب کچھ دنوں بعد ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان محدود اوورز کی ایک سیریز کھیلی جائے گی۔

ہندوستان کے سابق چیف سلیکٹر، کرشنا مچاری سری کانت، نے کہا ہے کہ وہ اس اعلان کے وقت پر حیران ہیں۔

انہوں نے سی این این ۔ آئی بی این نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سچن کا اعلان ایک بڑا سرپرائز ہے، میں سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے'۔

تبصرے (0) بند ہیں