22  دسمبر 2012 کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن سینیئر صوبائی وزیر بشیر بلور کی میت کو لے جارہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو
22 دسمبر 2012 کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن سینیئر صوبائی وزیر بشیر بلور کی میت کو لے جارہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر، بشیر بلور کی نمازِ جنازہ کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم ( آرمی اسٹیڈیم) میں ادا کرنے کے بعد انہیں سید حسن پیر قبرستان منتقل کردیا گیا جہاں انہیں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، کے علاوہ پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔ جن میں پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی )، پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل ۔ نون)، متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) اور پاکستان مسلم لیگ ق کے اہم رہنما بھی موجود ہیں۔

اے این پی کے کارکنوں کے علاوہ ان کی آخری رسومات میں شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فوج، پولیس اورایف سی کے 2,000 اہلکاروں نے حفاظتی فرائض انجام دئیے۔

بلور کو شہید حسن پیر قبرستان میں شبیر احمد بلور کے پہلو میں دفن کیا گیا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کے بھائی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے، غلام احمد بلور کے لے پالک بیٹے تھے۔

اس سے قبل، بشیر بلور کے پرسنل سیکریٹری، نورمحمد خان کی نمازِ جنازہ پشاور کے علاقے ککشال میں ادا کی گئی۔ نورمحمد گزشتہ 25 سال سے بلور کے ساتھ تھے جن کی تدفین ان کے آبائی گاوں میں کی جائے گی۔

بشیر بلور اور ان کے ساتھ دیگر آٹھ افراد  گزشتہ روز پشاور میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

شانزے Dec 24, 2012 05:42am
مٹ جاے گی مخلوق تو انصاف کرو گے!!! شتر مرغ کی طرح ریت میں سر چھپا لینے سے یہ بلا ٹلنے والی نہیں