منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری فتح کا نشان بناتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

لاہور: مذہبی اسکالر اور تحریک منہاج القران کے سرابرہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر قادری نے حکومت کو تین ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئےکہا کہ اگر نظام نہیں بدلا تو وہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارج کریں گے۔

مینار پاکستان پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ان کی جدوجہد سیاست کے خاتمے کیلئےنہیں اور نا ہی ان کا ایجنڈا عام انتخابات کا خاتمہ نہیں بلکہ انہیں درست کرانا ہے۔

ڈاکٹر قادری نے کہا کہ اگر فوج نے مداخلت کی تو سیاستدانوں سے پہلے وہ آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی مداخلت روکنے کیلئے قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ استحصالی، ظالمانہ اور جاگیردارانہ نظام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں افراد ریاست بچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

طاہر القادری نے کا کہنا تھا کہ ریاست خطرات میں گھری ہوئی ہے اور وہ سیاست پر یقین،آئین اور جمہورت کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اٹھارہ کروڑ عوام عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کی سلامتی کےلئے کسی بھی قربانی سےدریخ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ جمہوری دور میں عدلیہ کا آزاد ہونا ریاست بچانے کیلئے بہت ضروری ہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ سیاست صرف سازشوں اور انتخابات جیتنے کا نام رہ گیا ہے۔

پولیس اصلاحات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی تنخواہ دگنی یا چارگنی بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔ پولیس افسروں کو سیاستدانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غلط فہمی میں گولہ بارود اُٹھانے والے بھی ہمارے بیٹے ہیں اور میں ہتھیار اُٹھانے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ مذاکرات کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

حسین عبد اللہ Dec 24, 2012 07:32am
ڈاکٹر صاحب اب اتنے بڑی کال کے بعد واپسی اختیار کرنا معاشرے میں ہر قسم کی مثبت تبدیلی کے راستے کو روکنا ہے لہذا اب پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا آپ کو اپنا کام پورا کرنا ہوگا ورنہ عوام میں ہربے اعتمادی اور مایوسی اپنی انتہاکو پہنچ جائے گی ہر مخلص پاکستانی آپ کے ساتھ ہے لیکن آپ نے اپنی ماضی کی روایت کے برخلاف ثابت قدمی دیکھانی ہے اور ڈٹ جانا ہے ہوسکتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کچھ میڈیا بھی آپ کے خلاف خوب زہر اگلے لیکن قوم کا شعور اس سے متاثر نہیں ہوگا جبتک آپ قوم کے ساتھ سچے ہیں
Israr Muhammad Dec 24, 2012 05:50pm
آخرچھ سال کنیڈا میںملک کی خدمت کےبعد قادری صاحب آگئے اور تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اور لاکھوں کے مجمعۂ کے سامنے اپنا پیغام عوام کو سنایا اور ساتھ هی الٹی میٹم بھی اب یہاں یۂ سوال اٹھتا هےکۂ حکومت کااس پر کیاردعمل هے کیا ملک میں تبدیلی اسطرح آسکتی هے کیا ایسا ممکن هے الیکشن سے عین پہلے اسطرح کی مطالبات کا کوئی جواز بنتا هے اگر کسی کو اس نظام میں کوئی خامی نظر آرہی هے تو کیا اس کیلئے انتخابات صحیح راستہ نہیں هے اس طرح کے کرایه کے جلسوں سے تبدیلی ممکن هے MQMکا دو دن پہلے حمایت اور جلسے میں شرکت کس کے اشارے پر کس بات کی غمازی کرتی هے جلسے کی غیرمعمولی سیکورٹی کس کے اشارے پر اور کیوں پنڈی سے جوان کس کےحکم پرلاہور گئے عوام سب سمجھتےهیں کۂ کس کی ڈورئ کهاں سےاورکون هلۂ رہا هے سٹیک هولڈر وه هیں جنگی نمائندگی اسمبلی میں هے دیگر سٹیک هولڈر کون اورکیوں الٹی میٹم کی سیاست کی کوئی پحیثیت نہیں اسلام اور مزہب کی سیاست سےاب عوام باحبر هیں اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر تبدیلی کی آواز کوئی نیا تجربہ نہیں ایوب سے لیکر مشرف تک سب کا یہی طریقۂ رہاقادری کو ملک کا خیال اب کیوں آیا کنیڈا میں رهنے والا یۂ صاحب اچانک کیوں نمودارهویے
ahmed Dec 25, 2012 12:06pm
ye shakhs khabil e bharoosa nahin hia..agar waqa i tabdeeli chahte tu siasat danoon se mil kar nizam mein bahtari ki koshish bhi ki jasakti thi..awaam ki aksariat jahil hai, iski surat ko dekh kar vote de denge..
Israr Muhammad Dec 25, 2012 05:49pm
آخرچھ سال کنیڈا میںملک کی خدمت کےبعد قادری صاحب آگئے اور تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اور لاکھوں کے مجمعۂ کے سامنے اپنا پیغام عوام کو سنایا اور ساتھ هی الٹی میٹم بھی اب یہاں یۂ سوال اٹھتا هےکۂ حکومت کااس پر کیاردعمل هے کیا ملک میں تبدیلی اسطرح آسکتی هے کیا ایسا ممکن هے الیکشن سے عین پہلے اسطرح کی مطالبات کا کوئی جواز بنتا هے اگر کسی کو اس نظام میں کوئی خامی نظر آرہی هے تو کیا اس کیلئے انتخابات صحیح راستہ نہیں هے اس طرح کے کرایه کے جلسوں سےتبدیلی ممکن هےایم کیوایم پی ٹی آئی کی اچانک حمایت اور جلسے میں شرکت کس کے اشارے پر کس بات کی غمازی کرتی هےجلسےکی غیرمعمولی سیکورٹی کس کے اشارے پر اور کیوں پنڈی سے جوان کس کےحکم پرلاہور گئے عوام سب سمجھتےهیں کۂ کس کی ڈورئ کهاں سےاورکون هلۂ رہا هے سٹیک هولڈر وه هیں جنگی نمائندگی اسمبلی میں هے دیگر سٹیک هولڈر کون اورکس لئے الٹی میٹم کی سیاست کی کوئی پحیثیت نہیں اسلام اور مزہب کی سیاست سےاب عوام بے خبر نہیںاسٹیبلشمنٹ کےکندھوں پر بیٹھ کر تبدیلی کی آواز کوئی نئی بات نہیں ایوب سے لیکر مشرف تک سبکا یہی طریقۂ رہاهےکو ملک کا خیال آج کیوںآیاکنیڈا میں رهنے والا یۂ صاحب اچانک کیوں نمودارهویے
عزیز الحق بادات Dec 26, 2012 02:44am
اللہ سے دعا ہے کہ اس ملک میں کویٔ مخلص سربراہ آۓ جو اس ملک کی تقدیر کو بدلے۔ آمین !