وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات ، قمر زمان کائرہ ۔ اے پی پی تصویر
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات ، قمر زمان کائرہ ۔ اے پی پی تصویر

چشتیاں: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے پیر کے روز کہا ہےکہ جمہوری نظام کے تسلسل میں ہی پاکستان کی بقا ہےاور ہر شخص کو یہ نظام مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

رینالہ خورد پریس کونسل اور چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے نئے اراکین کی تقریبِ حلف برداری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے نگراں سیٹ اپ کا انتخاب صرف سیاسی قوتیں ہی کریں گی۔

کائرہ نے تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کینیڈا سے واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے خیالات کا احترام کرے گی اگر وہ  آئین کے تحت ہوں اورجمہوریت اور اس سے وابستہ اداروں کو مضبوط کرتےہوں۔

' علامہ طاہرالقادری کو آئین کے تحت عوامی ووٹ سے تائید حاصل کرنی چاہئے اور کسی کو بھی آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ' کائرہ نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو خوش آمدید کہتی ہے جو ملک میں آئین کے تحت کام کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے لیکن کسی کو بھی نظام ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کررہی ہے اور چند لوگ اس موقع پر کنفیوژن پھیلانا چاہتے ہیں۔

کائرہ نے کہا کہ پی ایم ایل نون ہمیشہ الیکشن میں چالیں چلتی ہیں اور اب وہ الیکشن آزادانہ اور شفاف کرانے کے حکومتی عزم سے خوفزدہ ہے۔

صدر کے دو عہدوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو یہ سمجھنا چاہئے کہ صدر زرداری کا پی پی پی کے شریک چیئرمین کا عہدہ اعزازی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں