pakistan-bilawal-bhutto-290

پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری کے بیٹے، بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی پانچویں برسی پر جمع لوگوں سے اپنے پہلے خطاب  کے ساتھ ہی اپنے سیاسی کیریئرکا بھی آغاز کیا ۔

' بھٹو ایک جذبہ ہے، ایک محبت ہے،' انہوں نے کہا۔ ' تم کتنے بھٹو ماروگے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔ '

'اس ملک میں دو طرح کی قوتیں ہیں: ایک آمریت کا راستہ ہے اور دوسری جانب لوگوں کی قوت ہے۔ ایک طرف ہم دہشتگردوں کے سامنے ایک دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دوسری جانب وہ ہیں جو ان کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں،' بلاول نے اپنی تقریر میں کہا۔

ان کی عمر ابھی 24 برس ہے  اور کیا آپ سمجتھے ہیں کہ وہ پاکستان کی سیاست اور جمہوریت کیلئے ایک اہم موڑ ثابت ہوسکیں گے۔

کیا ملک کے درپیش اہم ترین چیلنجز، خصوصاً جاری دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں وہ ثابت قدم رہ پائیں گے؟

اور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کیا بلاول سیاسی اعتبار سے اتنے پختہ ہیں کہ وہ پاکستانی سیاست کے اتار چڑھاؤ اور اس کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں؟

پاکستانی سیاست سے جُڑے اس اہم سوال پر ڈان ڈاٹ کام کو آپ کے خیالات اور تبصرے کا انتظار رہے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (13) بند ہیں

zaib Dec 27, 2012 09:16pm
Blawl is not able to solve problems of pakistani people.
شانزے Dec 27, 2012 09:44pm
پہلی بات کہ یہ بھٹو نہیں زرداری ھے محض عوام کو بےوقوف بنانے کی خاطربلاول کو بھٹو بنانے کی بھونڈی حرکت کی گی دوسری بات یہ ھے کہ یہ ملک کسی کے باپ دادا کی جاگیر نہیں کہ ایک جاے تو خاندان میں سے کوئ دوسرا ھمارے اوپر حکمرانی کرنے آ جاے آخر میں "تم کتنے بھوکے مارو گے ھر گھر سے بھوکا نکلے گا"
شانزے Dec 27, 2012 10:07pm
بلاول پاکستان میں رھا ھی نہیں اورنہ ہی اسے پاکستان کے زمینی حقایق کا علم ھے اس کا سیاسی علم محض سنی سنائ یا جو اس کو چمچوں نے بتایا وہاں تک محدود ھے تو اس نے مسائل کا حل خاک کرنا ھے!!! اور کچھ نہیں بلکہ اس ملک کو اپنی جاگیرسمجھنےوالے خاندانوں کا محض ایک نمائیندا ھے بلاول کی مثال اس فقیر جیسی ھے جس نے حلوھ کھانا ھے اور پھر اپنی اصل منزل انگلینڈ یا دوبئی کو لوٹ جانا ھے یہ اصلی بھٹو نہیں بلکہ "لُٹو تے پُھٹو" یعنی "بلاول پُھٹو" ھے 
Shahid Naseem Dec 28, 2012 07:30am
Mr. Bilawal can' t bring any positive change in Pakistan he will do same as his party done in previous five year. Every voter of PPP and every Person who dos'nt vote is responsible for this situation.
Israr Muhammad Dec 29, 2012 07:21pm
یۂ فطری بات هے کۂ زرداری صاحب بحیثیت ایک باپ کے بہت خوش هونگے لیکن همارے ملک میں موروثی سیاست میں ایک اور اضافہ هوا چوک همارے ملک کی سیاست کا ایک منفی اور تاریک پہلو هے میری زاتی رائے اس کے لئے پارٹی لیول پر لازمی قانون سازی کی ضرورت هے
RABBIA Dec 29, 2012 08:12pm
As per my opinion we should not discourage him from being a part of Pakistan's politics.All should use there vote right properly without any personal bias & liking,disliking.Youth,the educated lot,the future of Pakistan,should be given confidence to take initiative for true well being of our motherland Pakistan but landlordism & beaurocracy should be given such a jerk so that it die it's own death.
Abdul Razaque Chhachhar Dec 30, 2012 10:53am
Bilawal Bhuutto Zardari is new face in politics there is no doubt that his mother was great leader of Pakistan but his speech was showing that he is using same words which his father, Mr Asif Ali Zardari, was used in his many gatherings. Bilawal Bhuttoo did not higghlighted the basic problems of the country such as energy crisis, unemployment, terrorism and poverty. In his speech there was no roadmap and solutions of problems of country. Mr Bhuttoo did not mention about his mother,s killers names still workers are asking you that who are the killers and why they are still free in your own government. Mr Bilawal will face manay challanges in upcoming election how and on which manifesto he will satisfy voters and will get vote. In the perspective of the Sindh most people are very angry due to passed local ordinaces against the wills of people of sindh.
حسین عبد اللہ Dec 31, 2012 01:39am
باپ ملک کو تباہ کرچکا ہے پانچ سال میں کرپشن ،مہنگائی دہشت گردی بدامنی عوامی خود اعتمادی کا فقدان بیرونی مداخلت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب اپنی آخری حدوں میں پہنچ گئیں ہیں بس ہوگا یہ کہ باپ نمبری بیٹا دس نمبری
راجہ اکرام Dec 31, 2012 05:06am
بھٹو نے ایک دور گزارا اور نئی سیاست کی طرح ڈالی جسے کسی نہ کسی حد تک بے نظیر نے سنبھالا دیا۔ مگر میری سمجھ کے مطابق وہ آخری سہارا تھی، اب بھٹو خاندان میں ایسا کوئی وارث نہیں جو اس میراث کو بانداز احسن آگے لے جا سکے۔ اور یوں بھی موجودہ پی پی پی کا وقت صرف اس حکومت اور صدارت کی مدت تک ہے اور اس کے بعد یہ آپس میں لڑیں گے اور ہو سکتا ہے کہ نصف درجن کے لگ بھگ دھڑے بن جائیں۔ موجودہ حکومتی اہلکاروں میں سے بیشتر وہ فصلی بٹیرے ہیں جو حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بدیس سدھار جائیں گے بلاول کو جو کرنا ہے از سر نو کرنا ہے اور اس کے لیے اسے موجودہ زرداری زدہ پی پی پی کو نشاۃ ثانیہ کے مراحل سے گزارنا ہو گا جو کہ تا حال ممکن نظر نہیں آ رہا
راجہ اکرام Dec 31, 2012 05:08am
جاگیرداری سے خطرہ ہے تو بلاول کون سا مڈل کلاس شہری ہے
khalid Dec 31, 2012 09:21am
First thing Bilawal is not a member of Bhutto family, Islamically and legally. Second thing what is his status, a boy of 25 years age who spent most of his time in London in enjoyment.
Tanveer Hussain Dec 31, 2012 11:49am
Bilawal is not capable for all these thing and to lead the Pakistan, he don't know the basic problems of the conman peoples of the Pakistan, During Last 60/65 years every government and administration could not develop the Islamabad (Capital of Pakistan), how can they develop the whole Pakistan, every Government authorized person and politician has his own interests..... ye log ye nhe jantay k, aik Din Allah k, Samnay to Jawab Dena Ho Ga........................................
tanvir Jan 18, 2013 01:46pm
what qualification he has? Nothing but that he is the son of BN bhuto. And thats for sure he is here to loot the rest of wealth luckily over looked by his talented and cunning dad.