دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچ کا ایک منظر۔ اے ایف پی فوٹو۔
دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچ کا ایک منظر۔ اے ایف پی فوٹو۔

کراچی: کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے  قریب پنجاب جانے والی مسافر کوچ میں زور دار دھماکے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے ڈان نیوز سے گفتگو کے دوران پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

اطلاعات کے مطابق، اس کوچ کو کراچی سے سرگودھا جانا تھا۔ دھماکے کے بعد کوچ اور قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ادھر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی انچارج سیمی جمالی کے مطابق، اسپتال میں اب تک چالیس افراد کو منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کے بعد جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ موجود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں