۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانی ڈرائیوروں پر افغان فورسز کے تشدد کے بعد سے بند کی گئی پاک افغان سرحد ہفتے کے روز کھول دی گئی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان میں افغان سفیر محمد عمردادوزئی کو دفتر خارجہ اسلام آباد طلب کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ افغان سفیر پر واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

 ترجمان کے مطابق، افغان سفیر نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 واضح رہے کہ جمعے کو افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانی ڈرائیوروں پر افغان فورسز کے تشدد کے بعد پاکستان نے طورخم سرحد بند کر دی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں