۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

میرانشاہ: حکام کے مطابق، شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب نو پاکستانی طالبان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بر آمد ہوئیں۔

لاشیں میران شاہ سے دس کلومیٹر دور پیر کلے گاؤں میں پائی گئیں جسے عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

میران شاہ کے ایک سیکیورٹی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'نامعلوم افراد ان لاشوں کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ کسی کو معلوم نہیں کہ انکو کس نے قتل کیا۔'

مقامی افراد نے بھی لاشوں کی موجودگی کی تصدیق کی اور ایک دوسرے سیکورٹی افسر کے مطابق، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اے ایف پی کو بتایا کہ تمام افراد طالبان تھے اور انہیں سیکیورٹی فورسز نے قتل کیا۔

نامعلوم مقام سے انکا کہنا تھا کہ انہیں ان افراد کی شہادت پر فخر ہے اور وہ جلد انکے قتل کا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے ایف آر پشاور سے اغواء کئے گئے تئیس میں سے اکیس لیویز اہلکاروں کو قتل کردیا گیا تھا جن کی لاشیں اتوار کو برآمد ہوئی تھیں جبکہ ایک اہلکار خوش قسمتی سے بچ کر گھر پہنچ گیا تھا۔

ادھر خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومت پاکستان کے مطابق، 11/9 کے واقعے کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35،000 پاکستان ہلاک ہوچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں