سپریم کورٹ ۔ فائل فوٹو
سپریم کورٹ ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منگل کو رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں طلب کرنے کا نوٹس معطل کردیا ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی اے سی کی طرف سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو سمن کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکیل منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور عوام کی انصاف تک رسائی کیلئے عدلیہ کو انتظامیہ سے الگ رکھا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کیمیٹی کے پاس سپریم کورٹ کے اخراجات کی پڑتال کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات اور ججوں کی تنخواہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے ادا کی جاتی ہے جس کی جانچ پڑتال کا اختیار پی اے سی کے پاس نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں