فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں بارہ 12روپے 80پیسے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سی این جی فارمولے کی منظوری دیدی جس کی  روشنی میں اوگرا نےریجن ون کیلئے سی این جی 12 روپے 80 پیسے فی کلواور ریجن ٹو کیلئے سی این جی 11 روپے 62 فی کلو مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ، بلوچستان اورپوٹھوہاررریجن میں سی این جی کی نئی قیمت 74 روپے44پیسے فی کلو اور سندھ اور پنجاب کیلئے سی این جی کی نئی قیمت 65 روپے78پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سی این جی ایسوسی ایشن نے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن دو روز بعد احتجاجی پلان کا اعلان کرے گی۔

ادھر مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیںتا قیمتوں کا تعین اوگرا کا ہی کام ہے۔۔۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul Razaq Mar 19, 2013 08:22am
kindly update CNG prices as well