صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف ۔ پی پی آئی تصویر
صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف ۔ پی پی آئی تصویر

کراچی: کراچی میں صدر آصف علی زرداری ، چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اس ملاقات میں علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ اور کراچی میں ایم کیوایم کے جلسے پر بھی بات چیت ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت کی جس میں شمالی علاقہ جات میں طالبان کی طرف سے لیویز کے 21 اغوا جوانوں کے قتل عام کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

بلاول ہاؤس سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ: صدرآصف زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ملاقات کے لیے کراچی طلب کیا۔

ملاقات میں ملک میں موجودہ صورت حال، خاص طور پر امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر زرداری کو ملک میں توانائی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں