ملالئے کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
ملالئے کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

لندن: سوات میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والی طالب علم ملالئے یوسف زئی کو لندن کے اسپتال سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تاہم وہ لندن میں کچھ عرصہ قیام کریں گی اور ماہر معالجوں کی زیرنگرانی رہیں گی۔

کوئن الزبتھ اسپتال کے ایک بیان کے مطابق، ملالئے کو گزشتہ روز ڈسچارج کیا گیا تاہم انکا علاج ویسٹ مڈلینڈز میں انکے عارضی گھر میں جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نو اکتوبر کو سوات میں طالبان نے ملالئے کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جارہی تھیں۔

حملے میں ان کی دو سہیلیاں، کائنات اور شازیہ، بھی زخمی ہوگئی تھیں۔

ملالئے کو ابتدائی طبی امداد سی ایم ایچ میں دی گئی لیکن تشویشناک حالت کے باعث ان کو لندن کے کوئن الزبتھ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

برمنگھم میں واقعے اس اسپتال میں ان کی سر جری بھی ہوچکی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے ملالئے کو جنوری کے وسط یا فروری میں ایک اور سرجری کے لیے دوبارہ اسپتال داخل کیاجاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں