کپتان مائیکل کلارک نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ رائٹرز فوٹو۔
کپتان مائیکل کلارک نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ رائٹرز فوٹو۔

سڈنی: آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا کر 48 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

جمعہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایڈ کوؤن نے کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 36 رنز بنے ایڈ کوؤن چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

ڈیوڈ وارنر دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے انہوں نے فلپ ہیوز کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر 85 رنز بناکر تلکا رتنے دلشان کی گیند پر دھمیکا پراساد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فلپ ہیوز تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 87 رنز بناکر رنگانا ہیراتھ کی گیند پر چندیمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مائیکل ہسی بد قسمتی سے 25 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، مائیکل کلارک 50 رنز بناکر رنگانا ہیراتھ کی گیند پر کرونرتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مچل جانسن چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو تیرہ رنز بناکر نوان پردیپ کی گیند پر چندیمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز تھا۔

میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بناکر سری لنکا کے خلاف 48 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

میتھیو ویڈ 47 اور پیٹر سڈل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

سری لنکا کی طرف سے رنگانا ہیراتھ نے دو جبکہ تلکا رتنے دلشان اور نوان پردیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے (0) بند ہیں