فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان کی اہم اپوزیشن پارٹی مسلم لیگ نواز نے جمعے کو ٹیکس ایمنسٹی بل کی مخالفت کردی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کی منظوری کے بعد حکومت گراس اسیسمنٹ ٹیکس بھی لگائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت آخری دنوں میں یہ اسکیم نہ لائے، بہتر ہوگا کہ یہ معاملہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان میں وائٹ سے زیادہ بلیک منی ہے، دو لاکھ انتہائی امیر افراد ٹیکس نہیں دیتے، جن میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جنہیں چند روز میں نوٹسز بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بس میں ہو تو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں پر ٹیکس کی شرح صفر کردیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ پانچ سال سرکاری ملازمت یا حکومت میں رہنے والوں کو اس اسکیم سے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی حکومت کو بھی اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں