کراچی میں رہائش پذیر شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012ء کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔
کراچی میں رہائش پذیر شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012ء کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم سراج تالپور کو سندھ کے علاقے مورو سے ہفتے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق، سراج سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سراج تالپور کو ایس آئی یو پولیس نے گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نے بیس سالہ نوجوان کے قتل کا نوٹس ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر لیا تھا۔

گزشتہ روز ہونے والی شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بدر پر واقع شاہ رخ جتوئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

اسکے علاوہ ان کے والد سکندر جتوئی کی فیکٹریاں اور دفاتر بھی سیل کر دئیے گئے تھے۔

پولیس نے ان کے بھائی شہزاد جتوئی، والد سکندر جتوئی اور چچا مظہر جتوئی کے نام بھی تفتیش میں شامل کر لئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں