تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

پیر کو لاہور میں تاجر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انکا مقصد عام انتخابات کو ملتوی کرنا نہیں ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چور، لٹیروں اور ڈاکوؤں کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیں جیل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے محل اجاڑ کر محل بنالئے گئے ہیں۔

طاہرالقادری نے کہا کہ سرکاری مشینری لانگ مارچ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لانگ مارچ روکنے کے ناجائز احکامات کو نہ مانیں اور اس کا حصہ بن جائیں۔

اس موقع پر آل پاکستان تاجر اتحاد نے طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں