misbah-afp-290

حال ہی میں ہونے والی ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیت نے کے بعد پاکستان نے مصباح الحق کی کپتانی میں مجموعی طور پر نو میں سے سات سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد مصاح ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے جبکہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ہٹائے جانے کے بعد انہیں ایک روزہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔ یہ بات کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہوں نے بکھری ہوئی اور تنازعات کی شکار پاکستانی ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔

 مصباح کی کپتانی میں پاکستان نے 34 ایک روزہ میچ کھیلے جن میں سے 21 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان تمام فتوحات میں مصباح نے میچ وننگ اننگ کھیلی؟ آخری مرتبہ پاکستان ٹیم کے کپتان نے سری لنکا میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

 ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم میں شاید استحکام آیا ہو تاہم انکی سست رفتار بلے بازی اور میچز کو کامیابی کے ساتھ نہ ختم کرنے کی وجہ سے ان کو ماہرین اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 انکی ہندوستان کے خلاف حالیہ انفرادی کارکردگی کے بعد کیا اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ کسی اور نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیا جائے؟

 کیا اس تبدیلی کی وجہ سے پاکستانی مڈل آرڈر میں تجربے کی کمی تو نہیں ہوجائے گی؟

 دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ تک مصباح 41 سال کے ہوجائیں گے۔ کیا انکی جگہ ایک نئے کپتان کی زیر قیادت ٹیم تشکیل دی جانی چاہیئے؟

 اگر نیا کپتان بنایا جاتا ہے تو کیا رواں سال کے آخر میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے انکے کپتانی کی صلاحیتوں کا امتحان لیا جاسکتا ہے؟

 کیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس وننگ اور ورکنگ کامبینیشن کو تبدیل کرنا چاہیئے یا پھر جب تک ممکن ہو اسی کو چلانا چاہیئے؟

 ڈان اردو آپ کی قیمتی آراء کا منتظر رہے گا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Rehan Hyder Jan 07, 2013 08:42pm
مصباح الحق جتنا کامیاب کپتان پاکستان کا ستر سال کی تاریخ میں کوی نہیں رہا۔ اس کی کامیابیوں کا تناسب عمران خان سے بھی زیادہ ہے ۔ پاکستان کی موجودہ کامیابی کے پیچھے بھی اس کی بہترین پلاننگ اور وقت کے مطابق درست فیصلوں کا لینا تھا۔ افسوس فیس بک میڈیا پہ کہ اگر ایک بار ٹیم ہار گیی تو اسے نہ جانے کس کس نام سے لکھا گیا، لیکن آج کامیابی پر کسی نے نام تک نہیں لیا۔ لیکن میں لکھتا ہوں کہ مصباح ، ہمیں تم پر ناز ہے ۔ 38 سال کی عمر میں بھی تم 25 سال کے لڑکے کی فٹنس سے زیادہ فٹ ہو، اور ٹھنڈے اور متوازن دماغ کی چالوں سے آدھا میچ تم شروع ہونے سے پہلے ہی جیت لیتے ہو، مصباح سلام ہے تم کو !
Mashgool Alam Jan 08, 2013 09:18am
Get rid of Afridi first give Misbah one more year. Alam
Israr Muhammad Jan 08, 2013 06:34pm
مصباح کو دو تین سال تک کھیلنا چاہیے اگر پونثگ ثنڈولکر کیلس کھیل سکتے هیں تو لوگ مصباح کے پیچھے کیوں پڑے هیں وه اچھا کھلاڑی اور کپتان هے وه تیز اور اهستۂ کھیل سکتاہے ضرورت کے هی مطابق کھیلتا چاہیے لوگوں کی سمجھانے کی ضرورت نہیں
Israr Muhammad Jan 08, 2013 06:39pm
مصباح کو دو تین سال تک اوربطور کپتان کھیلنا چاہیے اگر پونثگ ثنڈولکر کیلس کھیل سکتے هیں تو لوگ مصباح کے پیچھے کیوں پڑے هیں وه اچھا کھلاڑی اور کپتان هے آج وه دوسروں سے فٹ هے وه تیز اور اهستۂ کھیل سکتاہے ضرورت کے هی مطابق کھیلتا چاہیے لوگوں کی سمجھانے کی ضرورت نہیں