پاکستانی مصنف مشرف علی فاروقی۔ فائل تصویر
پاکستانی مصنف مشرف علی فاروقی۔ فائل تصویر

ہانگ کانگ: پاکستانی مصنف مشرف علی فاروقی کے ناول ' بیٹوین کلے اینڈ ڈسٹ' کو ایشین ادبی پرائز (مردوں) کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ایشیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے اس ادبی انعام کے لیے جیوری نے ترکی سے لے کر جاپان تک  سے آنے والی کتابوں میں سے پانچ  کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔

تیس ہزار ڈالرز کے انعام کے لیے تنقید نگاروں اورایک صحافی پر مشتمل ججوں کے پینل کو ابتدائی طور پر ایک سو آٹھ انٹریز بھیجی گئی تھیں جن میں سے پندرہ کو لانگ لسٹ کیا گیا۔

مشرف فاروقی کی کتاب کا موضوع برصغیر کی تقسیم کے بعد ایک نامعلوم پاکستانی شہر اور ایک سابق پہلوان ہے۔

اس سے قبل مشرف کے مزکورہ ناول کو دوسری  پاکستانی کتابوں کے ہمراہ جنوبی ایشیا کے ادبی ڈی ایس سی پرائز کے لیے بھی لانگ لسٹ کیا جا چکا ہے۔

دو ہزار چھ میں ادب میں نوبل انعام یافتہ ترکی کے مصنف اورہان پاموک کی کتاب کے انگریزی ترجمے کے بعد اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سال بُکر پرائز (فکشن) کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والی دو کتابیں بھی اس انعام کے لیے دوڑ میں شامل ہیں۔

ان میں انڈیا کے جیت تائیل کی 'نارکو پولیس ' اور ملیشیا کے تان توان اینگ کی' دی گارڈ آف ایوننگ مسٹس' شامل ہیں۔

فہرست میں شامل پانچویں کتاب ہیرومی کاواکامی کے ناول کا انگریزی ترجمہ 'دی بریف کیس' ہے۔

پرائز جیتنے والے بہترین مصنف کا اعلان چودہ مارچ کو ہو گا۔ اس موقع پر بہترین ترجمہ کرنے والوں کو پانچ ہزار ڈالر بھی دیے جائیں گے۔

دو ہزار سات سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں ایشیا کے بہترین مصنفوں کے انگریزی میں لکھے گئے ناولوں یا پھر ان کے انگریزی میں ترجمہ کو پرائز دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال یہ پرائز جنوبی کوریا کی کیونگ سوک شن کو ان کے ناول 'پلیز لک آفٹر مام' پر دیا گیا تھا۔

مشرف علی فاروقی (پاکستانٰ)- Between clay and dust

ہیرومی ہواکامی (جاپان) - The breifcase

اورہان پاموک (ترکی) - Silent house

تان توان اینگ (ملیشیا) - The garden of evening mists

جیت تھیال (انڈیا) - Narcopolis

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں