لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک اور پاکستانی فوجی ہلاک۔ فائل فوٹو۔
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ایک اور پاکستانی فوجی ہلاک۔ فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے مطابق، ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  پر تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ کر کے پاک فوج کے حوالدار محی الدین کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، ایل او سی پر بٹل کے علاقے میں تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فوجی چوکی پر ہندوستانی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ  کی گئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر ایل او سی پر کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل حاجی پیر سیکٹر میں  ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں