کوئٹہ میں لوگ اسنوکر کلب پر ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے شخص کی لاش کو ہٹا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔
کوئٹہ میں لوگ اسنوکر کلب پر ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے شخص کی لاش کو ہٹا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

کوئٹہ: کوئٹہ میں گزشتہ روز کے خوفناک بم دھماکوں کے خلاف شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے اور تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں۔

شہر میں سکیورٹی سخت ہے اور ایف سی کی آٹھ مزید پلاٹون مختلف مقامات پرمتعین کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کل کے بم دھماکوں میں بھاری جانی نقصان پر وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے صوبے میں تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کوآج شہر کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کیا جائے گا۔

دوسری طرف اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی زندگی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حب میں صحافیوں نے نمازجمعہ کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کل کوئٹہ میں ہونے والے چار دھماکوں میں تیرانوے افراد ہلاک ہوئے۔

خبر کے مطابق پہلا دھماکہ علمدار روڈ پر اسنوکر کلب میں ہوا۔

دوسرا دھماکہ ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے جائے وقوعہ پر پہنچے کے بعد اسنوکر کلب کے باہر ہوا جس میں سو کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں