ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینز ڈاکٹر فاروق ستار۔ فائل فوٹو۔۔۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینز ڈاکٹر فاروق ستار۔ فائل فوٹو۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور منہاج القرآن کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری اور الطاف حسین کا وژن ایک ہی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ لانگ مارچ سبوتاژ کرنے کیلیے دہشت گرد سرگرم ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کی حمایت کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جدوجہد اقتدار نہیں انقلاب کے لیے ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 11, 2013 05:46pm
ایم کیو ایم کا پرانی پر کام کرنے کا میں نے پہلے هی کهدیا تھا البتہ ایسی دوران ان لوگوں بابائے قوم کو متنازعہ بنا دیا اور قوم کو انکا اصل چھرا بقول انکے دکها دیا اور ساتھ هی اپنے دیرینہ خواہش (تقسیم سندھ) کو زبان دی اور ساتھ هی شیخ الاسلام کو بیچ راستے میں اکیلا چھوڑ دیا
Israr Muhammad Jan 11, 2013 07:16pm
ایم کیو ایم نے حسب توقع اپنی نوکری چھوڑنے کا ارادہ تبدیل کیا اور اسی تنخواہ پر اهئ گئے لیکن اس موقعے سے پیدا اٹھاکر باباے قوم کو متنازعۂ بنادیآ اور ساتھ میں اپنے دیرینہ خواہش تقسیم سندھ کی بات بھی کر ڈالی جو آج سے ایک سال پہلے امریکہ میں هوجکی تھی
شانزے Jan 12, 2013 09:23pm
ھاھاھا جئے الطاف الطاف حسین اور فضل الرحمان پاکستانی سیاسی کوٹھے کی جان ھیں "مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنڑے"