چین کے صوبہ یونان کی کاؤنٹی ژینزیونگ میں امدادی کارکن ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کررہے ہیں۔ رائٹرز تصویر
چین کے صوبہ یونان کی کاؤنٹی ژینزیونگ میں امدادی کارکن ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کررہے ہیں۔ رائٹرز تصویر

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی علاقے میں جمعے کو تودے پھسلنے سے بیالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک ہی خاندان نے سات افراد بھی شامل ہیں۔ جبکہ ریاستی میڈیا کے مطابق دودرجن افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لینڈ سلائیڈ کا اکثر شکار رہنے والے یونان صوبے میں تقریباً 46 افراد ملبے تلے دبے ہیں جن میں سے اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس بات کا انکشاف زنہوا نیوز ایجنسی نے کیا ہے۔

مددگار ٹیموں نے لینڈ سلائیڈ کے بعد اب تک دو دیہاتیوں کی جان بچائی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اس واقعے میں سولہ گھر متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک گھر کے سات افراد کی موت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

خبررساں اداروں کی جانب سے جاری تصاویر میں امدادی کارکنان برف پوش پہاڑیوں کے دامن میں مٹی کے تودوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

چین کا یہ پہاڑی علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں رہتا ہے۔ اکتوبر میں تودے گرنے سے یہاں اٹھارہ بچے بھی ہلاک ہوئے تھے جبکہ یونان صوبے میں ستمبر میں 5.7 شدت کے زلزلے میں 81 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں