بارہ جنوری دوہزار تیرہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے گھر سے باہر آرہے ہیں۔ اے پی تٓصویر
بارہ جنوری دوہزار تیرہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے گھر سے باہر آرہے ہیں۔ اے پی تٓصویر

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ، علامہ طاہرالقادری کی جانب سے اعلان کئے جانے والے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کی سمت گامزن ہے۔

 ڈان نیوز کے مطابق اپنے کارواں کے چلنے سے قبل ڈاکٹر قادری نے میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل بلوچستان حکومت کو برطرف کردیا جائے۔

انہوں نے اس لانگ مارچ کو ' مارچ برائے جمہوریت' قرار دیا اور بتایا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو کارروان میں شرکت کے لائیسنس اور اجازت نامے نہیں دے گئے، اسلئے اب وہ بغیر اجازت اسلام آباد کی جانب بڑھیں۔

طاہرالقادری لانگ مارچ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر تیارکردہ بلٹ پروف ٹرک میں سفر کررہے ہیں جس میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔

ان کے مطابق، لانگ مارچ سب سے پہلے داتا دربار پر رکے گا اور پھر وہاں سے آگے کی جانب روانہ ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

khaliq Jan 13, 2013 02:40pm
very nice news resources
Israr Muhammad Jan 13, 2013 07:42pm
Unfortunate for Shahul Islam his march is over shadow by the Quitta killing his march is so for a failed show