فائل تصویر میں لائن آف کنٹرول پر ایک ہندوستانی فوجی پہرہ دے رہا ہے ۔ رائٹرز تصویر
فائل تصویر میں لائن آف کنٹرول پر ایک ہندوستانی فوجی پہرہ دے رہا ہے ۔ رائٹرز تصویر

اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے فوجی آفیشلز پیر کے روز ملاقات کررہے ہیں۔ اس دوران کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کشیدگی میں دونوں اطراف کے فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ سرحد پار فائرنگ سے اس کے دو سپاہی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک گزشتہ اتوار کو اور دوسری ہلاکت جمعرات کو ہوئی۔

منگل کے روز انڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی افواج نے اس کے دو سپاہی ہلاک کئے ہیں جن میں سے ایک کا سر کاٹ دیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے الزامات رد کئےہیں۔

' کل پاکستان اور ہندوستانی اداروں کے درمیان لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر ایک بریگیڈ سطح کی فلیگ میٹنگ متوقع ہے۔ '  ایک سینیئر فوجی آفیشل نے مزید تفصیلات بتائے بغیر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ۔

کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تنازعے کی وجہ بنا ہوا ہے اور دونوں ممالک اس مسئلے پر جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں