فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

نئی دہلی: ہندوستانی آرمی چیف نے پیر کو پاکستان پر کشمیر کی متنازع سرحد پر حملے کی پلاننگ کا الزام عائد کیا ہے۔

مذکورہ حملے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے اپنے کمانڈرز کو پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔

جنرل بکرم سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ جنوری کو کیا جانے والے حملے کی تیاریاں پہلے سے جاری تھیں اور اس کی پلاننگ بھی پہلے کی گئی، اس طرح کے آپریشن کے لیے پلاننگ اور مکمل تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔

وہ پاکستان اور ہندوستان کے کمانڈرز کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلیے لائن آف کنٹرول پر ہونے والے مذاکرات سے ایک گھنٹہ قبل گفتگو کر رہے تھے، کشیدگی دونوں جانب سے دو دو سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد ہوئی تھی۔

یہ دونوں پڑوسی ملکوں کے تقریباً ایک دہائی قبل ہونے والے سیزفائر کے بعد سے سب سے کشیدہ صورتحال ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں