فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

مظفرآباد: راولا کوٹ کے قریب بٹل سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

بارسوخ ذرائع کے مطابقہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

یاد رہے کہ اس سے 10 جنوری کو بھی ہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اور ہندوستان کے عسکری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان نے پڑوسی ملک سے مطالبہ کیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر  کے مقام  پر پاکستان اور ہندوستانی فوجی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں جانب سے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہدوستانی کمانڈر نے پاکستان پر جارحیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کی گی، پاکستانی حکام نے نے ہندوستانی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

حکام نے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سیز فائر کے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ملک سیز فائر معاہدے  کی پاسداری یقینی بنائے۔

 یاد رہے کہ اس سے میٹنگ سے گھنٹہ قبل ہندوستانی آرمی چیف نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر کشمیر کی متنازع سرحد پر حملے کی پلاننگ کا الزام عائد کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں