۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین فاروق اعوان کی تعیناتی کو سیاسی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر سردار محمد علی نے چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری ی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جسکے دوران فاروق اعوان کی تعیناتی کو سیاسی اور غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے انہیں فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں