خیبر ایجنسی میں ایک بکتر بند گاڑی کی چھت پر پولیس اہلکار سوار ہے۔ فائل تصویر رائٹرز
خیبر ایجنسی میں ایک بکتر بند گاڑی کی چھت پر پولیس اہلکار سوار ہے۔ فائل تصویر رائٹرز

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کی باڑہ تحصیل کے علاقے عالم گودر سے اٹھارہ لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کی گیا تھا۔ مقامی اور قبائلی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

آفیشلز نے ان کی تعداد تو درست بتائی ہے لیکن تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کو انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ایک علاقے میں 18 لاشیں موجود ہیں جن میں چار خاصہ دار بھی شامل ہیں جنہیں عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور امن کمیٹی کے چند اراکین بھی شامل ہیں۔

' یوں لگتا ہے کہ عسکریت پسند انہیں فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کو یہی چھوڑ گئے،' انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا۔

مقامی قبائلیوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔

جب سیکیورٹی اور انتظامی آفیشلز سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ انہوں نے بھی لاشوں کے بارے میں سنا ہے لیکن ان کے پاس مزید تفصیلات نہیں ۔

تبصرے (0) بند ہیں