دونوں ممالک کے سینیئر فوجی حکام کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر مفاہمت ہوگئی ہے، ترجمان انڈین فوج۔ اے پی فوٹو۔
دونوں ممالک کے سینیئر فوجی حکام کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر مفاہمت ہوگئی ہے، ترجمان انڈین فوج۔ اے پی فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی فوج اور پاکستان کے درمیان کشمیر میں ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کو کم کرنے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔

اے یف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، انڈین فوج کے ترجمان جگدیپ داہیہ نے کہا ہے کہ 'دونوں ممالک کی ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر مفاہمت ہوگئی ہے'

داہیہ کے مطابق، دونوں ممالک کے سینیئر فوجی حکام کے درمیان ٹیلی فون پر دس منٹ گفتگو ہوئی جس میں یہ معاہدہ طے پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو صبح دس بجے ہوئی جبکہ ڈی جی ایم او پاکستان کا کہنا ہے کہ فائر بندی نہ توڑنے کے سخت احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

داہیہ نے بھی ان ہی کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے بھی فائر بندی کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے کبھی بھی اس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، انہوں نے ہمیشہ جوابی کارروائی کی ہے۔

ترجمان نے ہندوستان کے ڈی جی ایم او جنرل ونود بھاٹیہ اور انکے پاکستان ہم منصب جنرل اشفاق ندیم کے درمیان ہوئی اس گفتگو کی مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں