اے پی پی فوٹو

اسلام آباد :  وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔

 ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں  وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  سیاسی قوتوں نے آئین میں متفقہ ترمیم کے ذریعے نگران حکومت کے قیام کا پرانا طریقہ کار ختم کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کے انعقاد پر متفق ہیں۔ طاہر القادری عوام کو بہکانے کیلئے ہتکھنڈے استعمال نہ کرے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھولو پہلوان کی نہیں بلکہ ایک ذہین چیف الیکشن کمشنر کی ضرورت ہے۔

 قمر زمان کائرہ  نے کہا کہ کسی کی خواہش پر ادارے ختم نہیں کرسکتے،  ڈاکٹر قادری نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ سے آئین و قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

 کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو طالبان کے ساتھ بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا طاہر القادری آئین کے دائرے میں رہیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔

  وفاقی وزیر نے کہا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی انتخابات 5 اور 15 مئی کے درمیان منعقد ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 16, 2013 06:02pm
موجود خالات میں تمام سیاسی جماعتوں کااس وقت ایک اور دوٹوک موقف اپنانا نہایت هی خوش آئند هے آج کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخی کاایک اہم موڑ هےاوراس کیلئےهم تمام سیاسی لیڈروں اورسیول سوسائٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں اور میڈیاکو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتےهیں اسکےبعد بھی اگرکوئی اپنی هٹ درمی پر قائم رہتا هے تو ؟