باڑہ میں ہلاک کیے گئے افراد میں سے ایک کا رشتے دار شدت غم سے نڈھال ہے جبکہ ایک طرف لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ فوٹو اے پی۔۔۔
پشاو

 پشاور : پشاورمیں جاری دھرنے میں شریک افراد پر پولیس کی جانب سے شلینگ کی گئی جس کے نتیجے میں شرکاء منتشر ہو گئے، پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کرا دیں۔

 ڈان نیوز کے مطابق  بدھ کے روزپشاور میں میتیوں کے ساتھ دھرنا دینے والے مظاہرین نے جرگہ کے نمائندہ اور گورنر خیبر پختونخوا کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کو مسترد کردیا تھا اور گورنر ہاؤس کے سامنے رات بھر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

واضع رہےمنگل کی رات خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر سے 18 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے خلاف علاقہ مکین اور ورثاء نے احتجاجاً باڑہ سے گورنر ہاﺅس پشاور تک مارچ کیا اور گورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیا جائے اور ااس واقع کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rana Naveed Jan 17, 2013 06:22am
it looks like Govt. listen only a specific community who drama to be more victimize. How official can dare to use shelling, tear gas and gun fire on those who protest on their companions who dead. Did they have not right to protest as specific community does. this hypocrisy can leads the situation worse. Justice should made in every condition with every pakistani.