۔—آن لائن فوٹو
۔—آن لائن فوٹو

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ابوظبی سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی نیاز کھوسو کہتے ہیں کہ ان کے پاس صرف شاہ رُخ کی گرفتاری کا ٹاسک تھا اور سابق چیئرمین نیب توقیر صادق کی گرفتاری سے لاعلم ہیں۔

شاہ رُخ جتوئی کو ابوظہبی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے کراچی لایا گیا۔

ملزم کو جناح ٹرمینل کے بجائے ٹرمینل ون سے باہر لاکر سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعہ گارڈن ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دبئی میں پاکستانی سفارت خانہ میں گرفتاری دی اور انٹرپول سے اجازت ملتے ہی اُسے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ رُخ جتوئی کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک خصوصی ٹیم اس بات کی بھی تفتیش کرے گی کہ ملزم شاہ رُخ دبئی کیسے پہنچے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں سرنڈر کر دیا تھا۔

پاکستانی سفیر نے بتایا تھا کہ شاہ رخ کو پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کیا جائیگا۔

بیس سالہ ڈی ایس پی کے بیٹے شاہ زیب خان کو پچیس دسمبر کی رات کو ڈیفنس میں واقع ان کے گھر کے قریب ہلاک کیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

aasim jatoi Jun 07, 2013 06:44pm
acha ky bhai sharuk bhai