نیب کے چیرمین فصیح بخاری۔ اے ایف پی فوٹو
نیب کے چیرمین فصیح بخاری۔ اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ پولیس کو اسلام آباد کے فیڈرل لاجز ٹو سے کامران فیصل کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ، جسے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی کامران فیصل کو تفتیش کے دوران شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق کامران فیصل کے گھر معلومات کے لیے ٹیم بھجوا دی گئی ہے جبکہ ان کے دوست احباب سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں