۔ فائل فوٹو
۔ فائل فوٹو

کراچی: اجمل الیاس پہاڑی جن پر بڑی تعداد میں مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے جمعہ کو کراچی کی جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل 11 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں اجمل پہاڑی نے ایم پی او کے تحت اپنی  مسلسل حراست کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) اور دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے۔

درخواست گزرا نے کہا تھا کہ انہیں اٹھارہ مارچ سند و ہزار گیارہ میں گرفتار کیا تھا اور پندرہ فوجداری مقدمات میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں گیارہ مقدمات میں بری کیا گیا تھا اور باقی چار مقدمات میں ضمانت دے دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا انہیں بیس ستمبر دو ہزار بارہ سے مغرب پاکستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے سیکشن تین-ایک کے تحت انہیں حراست میں رکھا گیا۔ – سٹاف رپورٹر

تبصرے (0) بند ہیں