تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری۔ اے پی فائل فوٹو۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری۔ اے پی فائل فوٹو۔

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے منگل کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

 ڈان نیوز کے مطابق، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) میں انتخابات سے متعلق مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ہوا تو بھی وہ انتخابات نہیں لڑیں گے، وہ سیاستدانوں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

 تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ اصلاح نہیں چاہتے، اس لیے عوام اس نظام سے مایوس ہوتے جارہے ہیں

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی لیڈر بننے کا موقع ملنا چاہیے جبکہ حکومت رہے نہ رہے اسلام آباد ڈیکلریشن رہے گا۔

 طاہر القادری نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی مذہبی اجتماع کو الیکشن مہم کیلئے استعمال نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں