لائن آف کنٹرول۔ فوٹو رائٹرز۔۔۔

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مکینوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ کیلیے تیار رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بم پروف گھر بنانے کے ساتھ ساتھ دو ہفتوں کا پانی اور کھانے پینے کی اشیا جمع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

خطے میں اچانک اس ایٹمی حملے کی فی الحال کوئی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت اس وقت کشیدہ صورتحال اکتیار کر گئے تھے جب لائن آف کنٹرول پر دونوں جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

کشمیری پولیس نے یہ پیغام پیر کو گریٹر کشمیر اخبار میں چھپوایا تھا۔

نوٹس میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بم پروف گھر بنانے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی جمع کر لیں۔

اس میں اس بات کا بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی صورت میں سک طریقے سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے جب مقامی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں