فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: لاہور میں خسرہ سے سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد صوبہ بھر میں اس مرض سے مرنے والے بچوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی خسرے کی وباء پھیلی ہوئی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے بیماری کی روک تھام کے لیے اقدامات کے باوجود اس کے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ایک سالہ نبی کو خسرے کا شکار ہونے پر داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اب تک نو بچے اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ چودہ سو سے زائد بچے خسرے کا شکار ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ایک اجلاس کے دوران صوبے میں خسرے کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن کو یقینی بنانے اور انتظامیہ کو ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں